گرانٹ بریڈ برن، ثقلین مشتاق اور عصر ملک کی ایچ پی سی میں تقرریاں کر دی گئیں

لاہور: گرانٹ بریڈ برن اور ثقلین مشتاق کی بطور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ تقرری کا اعلان کر دیا گیا۔ جبکہ عصر ملک کو ہائی پرفارمنس آپریشنزمنیجر مقرر کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق  تقرریاں، ہائی پرفارمنس سنٹر کی ری اسٹرکچرنگ کا حصہ ہیں۔ تینوں تقرریاں تعیناتی کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد کی گئی ہیں۔ جس کا مقصد نوجوانوں، خواہشمند اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں کو ایک واضح راستہ فراہم کرنا ہے۔ گرانٹ بریڈ برن لیول تھری کوچ ہیں۔ وہ اس نئے عہدے پر ملک بھر کے…

مزید پڑھیں

لاک ڈاؤن: قرنطینہ میں ثقلین مشتاق نے اپنا حلیہ ہی بدل ڈالا

کراچی: کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً تمام لوگ گھر میں بند ہوکر رہ گئے ہیں۔ مشہور شخصیات اس صورتحال میں شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے گھروں سے اپنی دلچسپ سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق بھی گھر میں موجود ہیں اورانہوں نے سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا حلیہ ہی بدلا ہوا نظر آرہا ہے۔ ثقلین مشتاق کے چہرے پر میک اپ لگاہوا ہے اور…

مزید پڑھیں