ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

مذہبی جلوس پر حملہ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

سپریم کورٹ نے مذہبی جماعت کے جلوس پر حملہ کرنے کے الزام میں نامزد ملزم جوہر حسین کی گواہوں کے بیان قلمبند نہ ہونے کی بنیاد پر ضمانت مسترد کر دی۔

مزید پڑھیں

افغانستان کے نائب صدر پر خود کش حملہ

افغان نائب صدر امر اللہ صالح محفوظ ہیں اور انہیں نقصان پہنچانے کی دہشت گردانہ کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایل او سی پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں

دوحہ میں انٹرا افغان امن مذاکرات کا آغاز

دوحہ میں افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں طویل تاخیر کے بعد بالآخر امن مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔ افغان حکومت کی مزاکراتی ٹیم آج دوحہ پہنچے گی۔
اس سے قبل ہفتے کے روز ، طالبان کے وفد کے ارکان پاکستان کے دورہ مکمل کرنے کے بعد دوحہ واپس پہنچے تھے۔ طالبان پولیٹیکل آفس کے ترجمان سہیل شاہین نے اس بات کی تصدیق بھی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان: فوجی گاڑی پر بم حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے دیسی خود ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کیا تھا، آئی ای ڈی دھماکا گیریژن سیکٹر میں شگانشپا روڈ پر ہوا۔

مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان:دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں

کرائسٹ چرچ کا ‘جلاد’ منطقی انجام کو پہنچ گیا

سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشت گرد کو نیوزی لینڈ کی سب سے سخت سزا عمرقید سنا دی گئی۔ جج نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ برینٹن تمہارا جرم اس قدر گھناؤنا ہے کہ اگر تمہیں قید میں موت بھی آجائے تو بھی تمہاری سزا پوری نہیں ہوگی

مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان:دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی کے شدید خطرات اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ نزد ٹی ٹی مل کے قریب دہشت گردوں کی اطلاع پر کارروائی کا آغاز کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں ڈی ایس پی جلیل خان وزیر اور کانسٹیبل رفیع اللہ شدید زخمی ہو گئے

مزید پڑھیں

افغانستان میں پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں طالبان کے دوحہ میں قائم سیاسی دفتر کے ڈائریکٹر ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھم افغانستان میں مسائل کی موجودگی کے باوجود مستقبل قریب میں اہم پیشرفت کے لیے پرامید ہیں اور ھمیں امید ہے کہ کوئی صحیح راستہ نکل آئے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان:سات درجن سے زائد دہشتگردوں پر پابندیاں عائد ، تفصیلات سامنے آ گئیں

دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی پیشرفت میں حکومت پاکستان نے سات درجن سے زائد افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جو کہ دہشت گرد گروہوں سے وابستہ ہیں

مزید پڑھیں

پاکستان کی طرف سے کئی افغان طالبان رہنماؤں پر پابندیاں عائد

عالمی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کے مطابق جمعے کی شب دیر سے جاری کیے جانے والے احکامات میں جن درجنوں افراد پر مالی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں طالبان مذاکراتی ٹیم کے رکن ملا عبدالغنی برادر، طالبان کے نائب سربراہ سراج الدین اور حقانی خاندان کے متعدد افراد شامل ہیں۔ پابندی کی زد میں آنے والے گروپوں کی فہرست میں طالبان کے علاوہ دوسرے افراد بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی: کلبھوشن کی نظرِ ثانی اپیل پر بھارتی وکیل کے ذریعے پیروی کا خواہاں

بھارت پاکستانی عدالت میں خفیہ ایجنسی را کے یجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت میں بھارتی وکیل بھیجنا چاہتا ہے

مزید پڑھیں

کراچی میں سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

انچارج انسدادِ دہشت گردی ٹیم مظہر مشوانی کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی شہر میں داخلے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، جس پر بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد رفیق اور عدنان ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں

لاہور سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار ہونے والا دہشت گرد اپنے ساتھی خود کش حملہ آور کا انتظار کر رہا تھا اور یہ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

مزید پڑھیں

کراچی میں دستی بم حملہ، خاتون سمیت 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر دستی بم حملے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زرائع کے مطابق گلشن حدید میں دستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کے حکام جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے حادثہ سےکریکر کے ٹکڑے اور لیور بھی ملا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو…

مزید پڑھیں

چمن بم دھماکہ،5 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس آفیشل محمد محسن نے بتایا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو چکے ہیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چمن کا علاقہ مال روڈ کافی…

مزید پڑھیں

سرحد پار افغانستان سے فائرنگ، ایک پاکستانی فوجی شہید

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سرحد پار افغانستان سے کی جانے والے فائرنگ میں ایک پاکستانی فوجی شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، اس واقعے میں افغان علاقے سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی اور مارٹر بھی فائر کیے گئے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد کی لمبائی تقریباﹰ 2600 کلومیٹر ہے۔اب افغانستان سے شدت پسندوں کے پاکستان میں داخلے…

مزید پڑھیں

سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران کو نہیں چھوڑیں گے:سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک سکول حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران کو نہیں چھوڑیں گے۔عدالت نے انکوائری رپورٹ پر اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایات لینے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک سکول از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ غفلت کے مرتکب افراد کیساتھ قانون کے مطابق نمٹیں گے، عدالت نے واضح کیا کہ اٹارنی جنرل کے جواب کی روشنی میں کیس آگے…

مزید پڑھیں

گلگت میں پولیس پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران انسدادِ دہشت گردی کی ٹیم پر فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ ضلع دیامر پولیس کے ترجمان مبارک جان نےصحافیوں کو بتایا کہ پولیس کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ جوگلوٹ تھانے کو مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب کچھ اشتہاری ملزمان ایک مکان میں موجود ہیں، جس کے بعد سی ٹی ڈی کی ٹیم نے چلاس کے علاقے رونئی میں مذکورہ گھر پر پیر…

مزید پڑھیں