سپریم کورٹ:ڈینئل پرل قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور

سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلیں

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ:سانحۂ APS پر جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے انکوائری کمیشن رپورٹ پرجواب جمع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ واقعہ میں ذمہ دارافراد کیخلاف ہرممکن کاروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

پروین رحمان قتل کیس:سپریم کورٹ کا ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم

سپریم کورٹ نے سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت ممبر جے آئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں پانچ ملزمان تھے، ایک ملزم قاری بلال کو اسی شام قتل کردیا گیا تھا۔ اس کیس سے قاری بلال کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

مزید پڑھیں

سندھ تہرے قتل کیس: عدالت کا ملزمان کو دو ہفتوں میں گرفتار کرنے کا حکم

سندھ کے علاقے میہڑ میں تہرے قتل کا معاملے پر سپریم کورٹ نے مفرور ملزمان کو دو ہفتوں میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں

کراچی سرکلر ریلوے کیس:عدالت کا ریلوے ٹریک کے ساتھ تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ میں سرکلر ریلوے کراچی کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ وکیل ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا رپورٹ میں جو تصویریں لگائی ہیں ان سے کچھ پتہ نہیں چلتا۔

مزید پڑھیں

اعلی عدلیہ کو دھمکیاں دینے والے کی معافی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیان دینے کا معاملے پر سپریم کورٹ نے آغا افتخار الدین مرزا کی معافی کی درخواست ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی

سپریم کورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ:امریکہ، برطانیہ کیساتھ ملزمان کے تبادلوں کے معاہدوں کی تفصیلات طلب

سپریم کورٹ نے امریکہ اور برطانیہ کیساتھ ملزمان کے تبادلوں کے معاہدوں کی تفصیلات مانگ لیں۔
سپریم کورٹ میں نیویارک ٹائمز سکوئر پر حملہ کے ملزم طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے سے کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔عدالت نے ہدایت کی کہ بتایا جائے امریکہ سے کتنے ملزمان پاکستان لائے گئے اور کتنے حوالے کیے گئے؟ برطانیہ سے کتنے ملزمان پاکستان لائے گئے اور کتنے ملزمان برطانیہ کے حوالے کیے گئے، تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے ملزم طلحہ ہارون کو تا حکم ثانی امریکہ کے حوالے کرنے سے بھی روک دیا۔ اٹارنی جنرل اور وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام ریکارڈ سمیت طلب کر لیے گئے۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: زیر التوا مقدمات کی تعداد 45332 ہوگئی

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 45332 ہوگئی۔ سپریم کورٹ میں کل 24 از خود نوٹسز اور ایک ریفرنس زیر التوا ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی شرعی عدالت میں گزشتہ ماہ کے دوران کسی بھی مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں گیس عدم فراہمی، چیئرمین سی ڈی اے سے رپورٹ طلب

سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں گیس عدم فراہمی کے کیس پر عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے.جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ چیئرمین صاحب سیکٹر ای الیون کے رہائشیوں کو گیس کیوں فراہم نہیں کی جارہی۔ گیس اور پانی بنیادی ضروریات ہیں جنکی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں

سندھ تہرے قتل کیس، سپریم کورٹ کا کل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

سندھ کی تحصیل میہڑ میں تہرے قتل سے متعلق ام رباب چانڈیو کی درخواست کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں

مذہبی جلوس پر حملہ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

سپریم کورٹ نے مذہبی جماعت کے جلوس پر حملہ کرنے کے الزام میں نامزد ملزم جوہر حسین کی گواہوں کے بیان قلمبند نہ ہونے کی بنیاد پر ضمانت مسترد کر دی۔

مزید پڑھیں

رحمان ملک کی امریکی خاتون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

امریکی خاتون سینتھیا رچی کی سینیٹر رحمان ملک کیخلاف درخواست کے معاملے پر رحمان ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

مزید پڑھیں

جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار کے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے ساتویں عملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،

مزید پڑھیں

شوگر انکوائری رپورٹ کالعدم قرار دینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کالعدم قرار دینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ:شوگر کمیشن رپورٹ کالعدم قرار دئیے جانے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ:کرپشن میں ملوث دو سرکاری افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا حکم کالعدم

سپریم کورٹ نے کرپشن میں ملوث دو سرکاری افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دونوں سرکاری افسران ڈاکٹر مسل خان اور نزیر حسین کی نوکری سے برطرفی کا فیصلہ بحال کردیا ہے۔ عدالت نے دونوں سے کرپشن کی رقم ریکور کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں

ملک میں صدارتی نظام حکومت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

سپریم کورٹ میں ملک میں صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں فوری ریفرنڈم کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

نجی کیڈٹ کالجوں کے ناموں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ میں نجی کیڈٹ کالجز کی جانب سے کیڈٹ لفظ کے استعمال پر عدالت نے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں

گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس؛ گیس کمپنیوں کو بڑا دھچکا لگ گیا

سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 78 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس فیصل عرب نے تحریر کیا ہے۔ فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے سنایا گیا ہے، جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جی آئی ڈی سی ایکٹ 2015 کا مقصد گیس کی درآمد کیلئے سہولت دینا تھا۔جی آئی ڈی سی کے تحت نافذ کی گئی لیوی آئین کے مطابق ہے۔ عدالت نے حکومت…

مزید پڑھیں