ایف اے ٹی ایف بارے قانون سازی حکومت کے لیے نیا دردِ سر

ایف اے ٹی ایف بارے قانون سازی کے لیے حکومت نے اپوزیشن کے سینئر رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اینٹی منی لانڈرنگ سمیت دیگر اہم قانون سازی کے لئے حکومت کو حزب اختلاف کی ضرورت ہے۔ قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے بل منظور کروانے کے باوجود حکومت سینیٹ میں قانون سازی کرانے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں

جسٹس عبداللہ بلوچ سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹریبونل مقرر

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ کو ٹریبونل مقرر کر دیا۔بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست کے امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کو ٹریبونل میں چیلنج کر سکیں گے

مزید پڑھیں

بی این پی کے نائب صدر میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے

فیملی ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔
بلوچستان کے سینئر سیاست دان میر حاصل بزنجو ایک ماہ سے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ میر حاصل بزنجو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے

مزید پڑھیں

فلم زندگی تماشہ پر بین کی گونج سینیٹ تک پہنچ گئی

Zindagi-Tamasha-Poster

اسلام آباد: فلم زندگی تماشہ پر بین کی باتیں پارلیمنٹ کے ایوانوں میں پہنچ گئیں۔ سنسر بورڈ فلم کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی 16 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں معائنے کے لیے پیش کرے گا۔ چئیرمین کمیٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چند افراد کے ہاتھوں ملک کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کی صدارت میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیرمین سنسر بورڈ دانیال گیلانی نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

بچوں کے تحفط کا تاریخی زینب الرٹ بل قومی اسمبلی سے منظور

Zainab Alert Bill

اسلام آباد: بچوں کے تحفظ کا تاریخی بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ بل ایوان میں پیش کیا جوکثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی منظوری پرتمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ جماعت اسلامی کے رکن مولانا اکبرچترالی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی پرسزائے موت نہ دے کردرندوں کوشہہ دی جارہی ہے۔ بچوں سے زیادتی کی سزا پھانسی رکھی جائے۔…

مزید پڑھیں

نیشنل کالج آف آرٹس؛ فاٹا کے طلبا کا کوٹہ دوگنا کرنے کا فیصلہ

National College of Arts-Lahore-FATA Students-Quota

اسلام آباد: نیشنل کالج آف آرٹس لاہور نے فاٹا کے طلبا کا کوٹہ آئندہ سال سے دوگنا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سیفران نے این سی اے کے لیے کالج عمارت کے ساتھ ملحقہ پنجاب پبلک لائبریری حوالے کرنے کی سفارش کر دی۔ چئیرمین تاج آفریدی کی صدارت میں ہونے والے سینٹ کی قائمہ کمیٹی سیفران کے اجلاس میں فاٹا کے طلبا کا کوٹہ دوگنا کرنے سے متعلق بحث ہوئی۔ پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر مرتضیٰ جعفری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ…

مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف کی شرط؛ قائمہ کمیٹی داخلہ نے باہمی قانون معاونت بل منظور کر لیا

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اور دیگرسنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے خلاف کارروائی سے متعلق بل منظور کرلیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چئیر مین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔…

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے 318 نمائندگان کی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 ممبران سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔ وفاقی وزراء فروغ نسیم، فواد چودھری، نور الحق قادری سمیت کئی پارلیمنٹری سیکرٹریز کے نام بھی معطل اراکین میں شامل ہیں۔ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے تک معطل اراکین کسی بھی اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے318 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی۔ الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع…

مزید پڑھیں

آئی ٹی سیکٹر کی درآمدات میں سالانہ 46 فیصد انڈر انوائسنگ کا انکشاف

فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کی درآمدات میں سالانہ 46 فیصد انڈر انوائسنگ کی جارہی ہے۔  پانچ سال میں پانچ ملین ڈالرز کی انڈر انوائسنگ ثابت ہوچکی ہے، جب کہ تین ارب 70 کروڑ روپے کی انڈرانوائسنگ پکڑی گئی ہے۔ 17  امپورٹرز مس ڈیکریشن کررہے ہیں ان امپورٹرز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت و ٹیکسٹائل کا اجلاس سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔…

مزید پڑھیں

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی گونج پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بھی ہونے لگی

National Assembly

اسلام آباد: ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی گونج پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بھی ہونے لگی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی ممبران کا کہنا ہے کہ ٹویٹر ہو یا کوئی بھی سوشل میڈیا، حریم شاہ ہر جگہ موجود ہیں، جو سب کے لیئے شرم کا مقام ہے۔ سنیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیویٹر میں ٹاپ ٹرینڈ حریم شاہ ہے، دوسرے مسائل کو چھوڑ کر سارے ہی حریم شاہ، حریم شاہ کر رہے ہیں۔ آج سینیٹرز اور بزنس مین بلیک میل ہو رہے ہیں روبینہ خالد کا…

مزید پڑھیں

زینب الرٹ بل؛ انسانی حقوق کمیٹی نے قانونی اعتراضات لگا دئیے

اسلام آباد: زینب الرٹ بل پر متعلقہ سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے 7 قانونی اعتراضات اٹھا دئیے۔ پارلیمنٹ سے پاس ہونے والا زینب الرٹ بل قانونی اعتراضات دور کرنے کے بعد ہی نافذ العمل ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں زینب الرٹ بل پر بحث کرتے ہوئے کمیٹی نے اعتراضات اٹھا دئیے۔ وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا زینب الرٹ بل کو جلد از جلد منظور کریں۔ زینب الرٹ بل قومی اسمبلی…

مزید پڑھیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں آرمی ترمیمی ایکٹ اتفاق رائے سے منظور

فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے تینوں مسلح افواج کے ایکٹ میں ترامیم کے بل متفقہ طور منظور کرلئے ہیں۔  وزیر دفاع پرویز خٹک کے مطابق یہ بل منظوری کیلئے کل سینٹ کے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے،،جس کے بعد مسلح افواج سے متعلق پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تینوں مسلح افواج سے متعلقہ ایکٹ میں ترامیم سے متعلق ترمیمی بل کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا ہنگامی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام اباد میں…

مزید پڑھیں

غیر قانونی تجاوزات کا الزام؛ راولپنڈی انتظامیہ کی ن لیگی رہنما چودھری تنویر کے گھر پر کارروائی

راولپنڈی: راولپنڈی انتظامیہ نے ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک کاروائی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری تنویر کی رہائش گاہ اور پلازے کی بیرونی دیورایں توڑ دی ہیں۔ کاروائی کے دوران مبینہ طور پر چودھری تنویر کے حامیوں نے انتظامیہ پر پتھراؤ کیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس کاروائی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہ کہ یہ کاروائی شاہراہ عام پر کیے گئے قبضے کو چھڑوانے کے لیے کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی  انتظامیہ نے بحریہ ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری…

مزید پڑھیں

کس کس عوامی نمائندے نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔۔ تفصیلات سامنے آ گئیں

National Assembly

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی ممبران کی تفصیلات جاری کردیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گوشوارے جمع کرا دئیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 1195 میں سے 595 اراکین پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ قومی اسمبلی کے 166 ممبران کے گوشوارے تاحال موصول نہیں ہوئے۔ 32 سینٹرز، پنجاب اسمبلی کے 190 اراکین، سندھ اسمبلی کے 82 اراکین، کے پی کے کے 85 اراکین اور بلوچستان اسمبلی سے 40 اراکین نے تاحال گوشوارے جمع…

مزید پڑھیں

اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکتا تو معاملات کیسے چلیں گے: فواد چوہدری

فواد چوہدری سینیٹ میں خطاب کر رہے ہیں - اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے ایسا لگ رہا ہے حکومت اور اپوزیشن میں معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔  اتفاق رائے کبھی بھی 100 فیصد پیدا ہی نہیں کیا جا سکتا۔ جمہوریت میں کم سے کم اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے۔ عدلیہ اور فوج کے معاملات پر سب کو ایک پیج پرہوناچاہیے۔ آج سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نئے سال کا آغاز مختلف طریقے سے کرنا چاہتی ہے۔ غلطیاں…

مزید پڑھیں

گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائیں؛ عوامی نمائندوں کو ایک اور نوٹس

National Assembly

اسلام آباد: پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کے مالی سال 19-2018 کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے میں آخری 7 دن باقی رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کو ایک بار پھر یاددہانی کا نوٹس بھیج  دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹرینز اور ارکان صوبائی اسمبلی کے لیے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے میں آخری 7 دن باقی رہ گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کو ایک بار پھر یاددہانی کا نوٹس بھیج  دیا۔ جاری کردہ نوٹس میں…

مزید پڑھیں