گوجرانوالہ میں مخالفین کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق واقعہ کامونکی میں پیش آیا جہاں تینوں افراد شیخوپورہ میں عدالت سے پیشی کے بعد واپس آرہے تھے کہ کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں

شیخوپورہ:شاہ حسین ایکسپریس اور کوسٹر کے درمیان تصادم، 19 مسافر جاں بحق

شیخوپورہ: فیصل آباد سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا ہےجس سے کوسٹر میں سوار 19 مسافر جاں بحق ہوگئے۔   ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ شیخوپورہ میں فاروق آباد اوربحالی ریلوےاسٹیشن کے درمیان بغیرپھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا جہاں شاہ حسین ایکسپریس اسٹیشن کے قریب سکھ برادری کی کوسٹر سے ٹکرائی۔   ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 سکھ یاتری سوار تھے جن میں سے 19 یاتری جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ…

مزید پڑھیں

شیخوپورہ میں کوسٹر ٹرین سے ٹکرا گئی، 7 جاں بحق

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پھاٹک پر ٹرین کوسٹر سے ٹکرا گئی ہے جس سے 7مسافر جاں بحق 11زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےمیں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو کی 10 ایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں حصہ لی رہی ہیں۔ پولیس کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں