سگی بیٹیوں سے زیادتی کرنے والے باپ کی درخواست ضمانت مسترد

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دو بیٹیوں سے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ جہانزیب کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کی مدعیہ اور ملزم کے مابین صلح نامہ ہو گیا ہے ۔بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے باپ کے خلاف متاثرہ بچیوں کی ماں کی مدعیت میں تھانہ کورال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ایف آئی آر کے مطابق 15 سالہ عظمی اور 17 سالہ صفیہ کو ان کا حقیقی باپ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

مزید پڑھیں

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے حب پل کے متعلق خدشات مسترد کر دئیے

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کراچی کو بلوچستان سے جوڑنے والے پرانے حب پل کی کمزوری سے متعلق تمام خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساختی اعتبار سے مضبوط ہے اور اس میں کوئی خامی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی بیان مضحکہ خیز ہے، وزارتِ خارجہ

حکام کا کہنا ہے کہ ہم سی پیک کے خلاف بھارتی غلیظ پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مایوس کن حد تک کوششیں کر رہا ہے، بھارت کا اس ایشو پر کوئی تاریخی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں، بھارت کے جھوٹے دعوے حقائق نہیں جھٹلا سکتے۔

مزید پڑھیں