شیخ رشید نے نواز شریف سے 10 سوالوں کے جواب مانگ لیے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ کسی شخص نے میری بات پر یہ نہیں کہا میں غلط کہہ رہا ہوں، میں کسی سے ہدایات لیکر بات نہیں کرتا، کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں، میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، دن میں ملتا ہوں اور خوشی سے ملاقات کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کے دور حکومت میں غربت کم، حکومت کا اعتراف

قومی اسمبلی میں وزارت منصوبہ بندی نے تحریری جواب میں نواز شریف کے حالیہ دور حکومت میں غربت کی شرح کم ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سال 2016 میں غربت کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں

نواز شریف قوم کا اثاثہ ہیں انکی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مسلم لیگ ن

مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے قائد میاں محمد نواز شریف کی زندگی اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور ان سے علاج مکمل کرانے کے بعد ہی وطن واپس آنے کی درخواست کی۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے میاں محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پریس کانفرنس کی جس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا ثنااللہ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

میری گاڑی پر پتھراؤ کرنے والے پولیس وردی میں تھے:مریم نواز

قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے الزام لگایا ہے کہ ان کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والے پولیس کی وردی میں تھے اور اگر وہ بلٹ پروف گاڑی میں نہ ہوتیں تو نہ جانے کتنا نقصان پہنچتا۔ مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کو منگل کو نیب لاہور نے رائیونڈ اراضی کیس کے حوالے سے پیشی کے لیے بلایا تھا تاہم ان کے وہاں پہنچنے سے قبل ن لیگ کے کارکنوں اور پولیس…

مزید پڑھیں

پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس، حنیف عباسی نیب لاہور میں ذاتی حیثیت میں طلب

مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف بھی نیب متحرک، نیب لاہور نے حنیف عباسی کو پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں 17 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نےمسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں 17 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، نیب لاہور حنیف عباسی  کو 20 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی ارسال کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی اور ذوالفقار گھمن کے خلاف پنجاب سپورٹس بورڈ میں بڑے…

مزید پڑھیں

فیض اللہ کاموکا کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس فیض اللہ کاموکا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔   اجلاس میں ممبران لینڈ آپریشنزمحمد اشفاق نے کمیٹی کوبتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 174 ارب 80 کروڑ روپے کا ریفنڈ دیا گیا جبکہ اس کے علاوہ وزیراعظم پیکیج کے تحت ایک سو ارب روپے کی مذید ریفنڈ جاری کیےگئےہیں۔   سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ کمیٹی کویہ بتایا جائے کہ ٹیکس ریفنڈ کا اصل حجم کیا ہےکتنےعرصےسے ریفنڈ روکےہوئے ہیں ریفنڈ دینےکا طریقہ کارکیا…

مزید پڑھیں

قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث، اپوزیشن کی حکومت پر کڑی تنقید

اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں تیسرے روز بھی بجٹ پر بحث جاری رہی۔ بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ یہاں تقریر کرنا ایسے ہی ہے جیسے لندن میں ہائیڈ پارک میں لوگ آتے ہیں تقریر کرتے ہیں چلے جاتے ہیں کوئی متعلقہ سننے والا وزیر یہاں ہے ہی نہیں۔   وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا شائد کسی کو برا لگے تو لگے مگر مشیرخزانہ اور حماد اظہر کو یہاں ہونا چاہئے اور بجٹ پر تکنیکی نوٹس لینے چاہیئں۔   ن…

مزید پڑھیں

سابق وزیر اعظم کو شوگر اسکینڈل تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہونے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: ایف آئی اے( فیڈرل انوسٹیگیشن اتھارٹی) نے شوگراسکینڈل کے تحقیقاتی کمشن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش ہونے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آے نے بذریعہ خط مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کو آگاہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر 9 مئی کو ایف آئی اے ہیڈ کواٹراسلام آباد آ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کرپشن اور مس گورننس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں…

مزید پڑھیں

حکومت نے دودھ کی رکھوالی پر بلے بٹھا دیئے، طلال چودھری

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے نیب قوانین میں ترمیم کرنے والی کمیٹی میں بابراعوان اور پرویز خٹک کو شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ان کا کہنا تھا حکومت نے دودھ کی رکھوالی پر بلے بٹھا دیئے۔ نیب اصلاحاتی کمیٹی کا قیام ہی بد نیتی پر مبنی ہے۔ بابراعوان اور پرویز خٹک نیب زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا نیب ٹھیک کام کر رہا ہوتا تو بابر اعوان اور پرویز خٹک جیل میں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے یہ کمیٹی…

مزید پڑھیں

حکومت کا نیا نیب آرڈیننس لانے کا فیصلہ ،مسودہ تیار

اسلام آباد: حکومت نے نیا نیب آرڈیننس لانے کے لیے ابتدائی مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ نئے آرڈیننس کے تحت اب احتساب عدالتیں کرپشن کے ملزمان کو ضمانتیں بھی دے سکیں گی۔ جس کے لیے نئے نیب آرڈیننس میں کئی شقوں میں ترامیم کی جارہی ہیں۔ گزشتہ آرڈیننس ختم ہونے کے بعد نیب کا دائرہ اختیار ماضی کیطرح پھر بحال ہو جائے گا۔ نئے مسودے کے مطابق ملزمان کو نوے دن حراست میں رکھنے اور کسی…

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کا خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر نوٹس

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے اداروں اور وزارتوں میں ہلچل مچ گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیرتعینات تمام افسران کوفارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری محمد اعظم خان نے تمام وزارتوں کو خط لکھ دیا۔ خط میں مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں تعینات ہونیوالے افسران کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔ اس کے علاوہ کابینہ کا اختیارحاصل کرنے والے وزراء کی منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی طلب کر لی۔ تمام وفاقی…

مزید پڑھیں

شہباز شریف کا کورونا وائرس پر پارلیمانی رہنماوں کی میٹنگ سے واک آوٹ

Shahbaz Sharif-Lahore-Corona Meeting

لاہور: قائد حزب اختلاف  میاں شہباز شریف کورونا  پر ہونے والی پارلیمانی میٹنگ کے اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔  تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے بذریعہ ویڈیو لنک ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان کے اٹھ کر جانے پر حزب اختلاف نے بھی بائیکاٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدات قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہوا جس سے وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوران ہی وزیر اعظم عمران خان اٹھ کر چلے…

مزید پڑھیں

شاہدخاقان عباسی کیخلاف منی لانڈنگ کی تحقیقات شروع

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف منی لانڈنگ کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کو شاہد خاقان عباسی اور اہل خانہ کے اکاونٹس میں اربوں کی ٹرانزیکشنز کے ثبوت ملے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 2013 سے لیکر 2019 تک شاہد خاقان عباسی، بیٹے عبداللہ خاقان اور بہنوئی کے اکاونٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ تمام اکاونٹس کی دستاویزات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے اکاونٹ میں سوا ارب روپے منتقل ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد…

مزید پڑھیں

ن لیگ کے ناراض اراکین نے تحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی

Nishat Daha-PML-N-PPP-lawmakers-meet-Usman Buzdar

لاہور: مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے تحریک انصاف کی قیادت کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔  تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر پارٹی نے دباؤ بڑھایا یا ایکشن لیا تو استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ آئندہ الیکشن پی ٹی…

مزید پڑھیں

بغیر ٹینڈر چینی خریداری معاملہ، قومی اسمبلی میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے ایک دوسرے پر الزامات

National Assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں چینی کی ٹینڈرکے بغیر خریداری کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف نے ایک دوسر ے پر الزامات لگا دئیے۔ ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران (ن) لیگ کی شیزافاطمہ نے کہاکہ بتایا جائے جہانگیر ترین سے ہی کیوں چینی خریدی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی وجہ سے چینی بحران پیدا ہوا اسی سے چینی خریدی جارہی ہے۔اس پر پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار عالیہ حمزہ نے کہاکہ ایک لاکھ ٹن چینی منظور وسان کے گودام اور 25ہزار ٹن چینی چوہدری…

مزید پڑھیں

کرونا سے عوام کی حفاظت کیلئے قومی حکمت عملی تشکیل دی جائے: شہباز شریف

Shahbaz-Sharif-Corona-PTI-PMLN

لندن: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر افسوس ہے۔ عوام کی حفاظت کیلئے قومی حکمت عملی بنائی جائے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیان بازی کی بجائے انتظامات پر توجہ دی جائے، وزیراعظم عمران خان کو اب تک بیماری سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لینے چاہیئے تھے۔ درکار طبی آلات بھی ہنگامی بنیادوں پر بیرون ملک سے منگوائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے راستے جدا کر لیے

Maualana-Fazlur-ur-Rahman-JUIF

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے نالاں نظر آنے کے بعد اپنی راہیں جداکر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں کو رہبر کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کنوینئر رہبر کمیٹی اکرم خان درانی نے کل رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) (جے یو آئی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)، قومی وطن پارٹی، جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی) اور مرکزی جماعت اہلحدیث  کے نمائندوں کو مدعو کیا…

مزید پڑھیں