مالی سال کے پہلے ماہ میں حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری

ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے ماہ ہدف سے 57 ارب زائد حاصل کردہ ریوینیو کی تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال 21-2020 کے پہلے ماہ کے مقر ر کردہ ہدف 243 ارب کے مقابلے میں 57 ارب کے اضافہ کے ساتھ 300 ارب اکھٹے کئے ہیں جو کہ مقر رکردہ ریوینیو ہدف کا 125 فیصد بنتے ہیں۔ ٹوٹل ہدف سے 57 ارب کے زائد اضافہ میں ان لینڈ ریونیو کی طرف سے 52 ارب روپے اور کسٹمز کی طرف سے 5…

مزید پڑھیں

ملک میں چھوٹے اور بڑے کاروبار کی جلد بحالی کے لیے فوری اقدامات بہت ضروری ہیں:ماہرین

نجی و سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں نے ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، کورونا وبا کے باعث ایس ایم ایز بری طرح متاثر ہوئیں، بہتر سہولت کاری اور استعداد سازی پر توجہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق نجی و سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں کے درماین مکالمہ ہوا، ماہرین نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے تحت ’پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے…

مزید پڑھیں

کرونا وائرس سے پاکستان میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں: وزارتِ خزانہ

اسلام آباد — پاکستان میں سینیٹ اجلاس کے دوران حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث ملک میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے 10 لاکھ صنعتی شعبے اور 20 لاکھ افراد خدمات کے شعبے سے منسلک ہیں جن کی ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ سینیٹ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز سے ملازمین کو نکالنے کے معاملے پر بھی بھرپور احتجاج کیا گیا۔ جمعے کو سینیٹ اجلاس کے دوران وزارتِ خزانہ نے تحریری…

مزید پڑھیں

تاجروں کا صبر جواب دے گیا،9مئی سے پنجاب میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

لاہور: طویل لاک ڈاؤن سے معاشی بحران سنگین ہونے کے ساتھ ساتھ تاجربرادری کا صبر جواب دے گیا ہے۔ لاہورکی تاجر تنظیموں نے حکومت کی جانب سے 9 مئی تک دکانیں نہ کھلنے کی صورت میں دس مئی کو ازخود مارکیٹس وبازار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاجر تنظیموں کے مرکزی قائدین عامر صدیق چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس دن کے طویل لاک ڈاؤن سے معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔اب تاجروں کے پاس ملازمین کی تنخواہوں، یوٹیلٹی بلز، ٹیکس اور راشن…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس سے ملکی معیشت کی ابتری کو بہتر بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت برائے اقتصادی امور نے کہا کہ کورونا وائرس کے ردعمل میں تعاون کے لیے عالمی ترقیاتی بینک نے ایک ارب ستر کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اےڈی اے کے صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا پاکستان میں کورونا وائرس سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس سے سخت معاشی خطرات لاحق…

مزید پڑھیں

آئی ایم ایف کی جانب سے بڑی خوشخبری:1ارب 38 کروڑ ڈالرز پیکج کی منظوری

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈونر ممالک سے ہنگامی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت متاثر ہورہی یے۔ ریلیف پیکیج مالیاتی ضرورت کو پورا کرنے اور صحت عامہ کے اخراجات پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا ہے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے آئی…

مزید پڑھیں

کوروناوائرس: پاکستان کو آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے امداد ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی امداد کے بارے آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کی سہولت پر بھی کام جاری ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی پالیسیوں، اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کرونا وائرس سےمقابلہ کرنے کے لئے تیسری قسط کی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کا منتظر ہے۔ اس بارے آئی ایم ایف  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے سی سی آرٹی کے بارےمیں ریفارمز کی منظوری بھی دی ہے۔پاکستان…

مزید پڑھیں

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب 86 کروڑ ڈالرز کے حکومتی بانڈز فروخت کردئیے

State Bank of Pakistan

کراچی: پاکستان میں کورونا کے بعد معیشت کی غیر یقینی صورتحال میں مارکیٹ کو ایک اور جھٹکا لگا ہے اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومتی بانڈز فروخت کردیئے  گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق سرمایہ کاروں نے 18 مارچ کو 6 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے اور  یکم مارچ سے 18 مارچ تک ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جولائی سے 18 مارچ تک ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے جس کے بعد حکومتی بانڈز میں…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس نے انتہائی شدت اختیار کی تو معیشت کا بٹھا بیٹھ جائے گا ، ملکی معیشت کو رواں سال پانچ ارب ڈالرز کا نقصان پہنچ سکتا ہے جب کہ جی ڈی پی 1.5 فیصد تک کم ہوسکتی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں ماہانہ  100 ارب روپے کی کمی ہوسکتی ہے ایف بی آر کے محاصل…

مزید پڑھیں

سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، مندی کا شکار

Stock-Market-KSE1-Pakistan

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کاروباری سرگرمیاں انتہائی کم ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے مارکیٹ کھلنے پر انڈیکس 39،143 پوائنٹس پر تھا جس میں پہلے گھنٹے میں ہی سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ آخری خبریں آنے تک مارکیٹ میں قدرے بہتر صورتحال دیکھی جارہی تھی اور انڈیکس39,136.03 پر تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےعالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو…

مزید پڑھیں