ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی

مالی سال کے پہلے ہی ماہ مہنگائی بڑھنا شروع ہوگئی جولائی میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، مالی سال کے پہلے مہینے سے ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ جولائی میں مہنگائی کی شرح9.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران مہنگائی میں 2.50 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں ٹماٹر 179 فیصد اور موٹر فیول 27 فیصد مہنگا ہوا سبزیاں 23.8 فیصد اور پیاز 16.6 فیصد…

مزید پڑھیں

ملک بھر میں چینی کی قیمت 100 روپے تک جا پہنچی

چینی کی قیمتوں کی سنچری مکمل , ایک ہفتے میں چینی  4 روپے 8 پیسے اور پانچ ہفتوں میں چینی کی اوسط قیمت 11 روپے 34 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ ادارہ شمارہات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ ہفتے میں چینی اوسط 4 روپے 8 پیسے فی کلو جب کہ پانچ ہفتوں میں چینی کی اوسط قیمت 11 روپے 34 پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے اسلام آباد اور پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک جا پہنچی ہے کوئٹہ اور راولپنڈی میں…

مزید پڑھیں

عوام کے لیے بری خبر، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک اضافہ کرنے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کر دی، وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے اور پیٹرول 6 روپے 90 پیسے لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ورکنگ پیپر میں مٹی کا تیل 5.80 روپے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، قیمتوں میں…

مزید پڑھیں

ادارہ شماریات نے اس سال مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

پاکستان کے ادارہ شماریات نے اس سال میں مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس سال جون 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.59 فیصد تک پہنچ گئی، مئی میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد تھی اورجون میں مہنگائی کی شرح 10.74 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جون میں انڈوں کی قیمت میں 21.7 اور ٹماٹر کی قیمت 13 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران آٹا 12 فیصد اور گندم 10.83 فیصد،مسالحہ جات 5.4 فیصد اور سبزیاں 4 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ مئی سے جون…

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا

اسلام آباد ۔ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔   وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔   وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے 10پیسے…

مزید پڑھیں

کورونا کا گورکھ دھندا، کما لو جلدی

آپ سب سوچتے ہونگے شاید کورونا سے کوئی نوکری مل رہی ہے، یا جسے کورونا ہو رہا ہے اسے پیسے مل رہے ہیں ذہن میں سو طرح کے سوالات اُٹھ رہے ہیں، ہیں نا؟؟ چلیے کورونا سے کیسے کما لو اس بارے بتاتی ہوں آپ کو، لیکن اگر آپ دکاندار ہیں،. ریڑھی بان ہیں، درزی ہیں یا کسی بھی پیشے سے منسلک ہیں ڈاکٹر ہیں یا پھر حکیم تو خدارا عمل مت کیجیے گا، بالکل نہیں جب سے کورونا آیا اور خاص طور پر پاکستان کا رخ کیا تو عجیب…

مزید پڑھیں

جانئیے رواں سال اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کتنا اضافہ اور کمی ہوئی ؟

ویب ڈیسک ۔ ملک بھر میں قیمتوں میں اضافے اور کمی سے متعلق ادارہ شماریات کا ڈیٹا سامنے آگیا ہے، ایک سال میں چینی کی فی کلو قیمت میں 13روپے 13پیسے کا اضافہ ہوا،ایک سال میں چینی کی قیمت 68.08 روپے سے بڑھ کر 81.21روپے فی کلو ہو گئی، اسی عرصے کے دوران آٹے کا 20کلو کا تھیلا 175روپے مہنگا ہوا، آٹے کا 20کلو تھیلے کی قیمت 797روپے سے بڑھ کر 972روپے ہوگئی۔ گذشتہ ایک سال کے دوران چھوٹا گوشت 95روپے فی کلو مہنگا ہوا، چھوٹے گوشت کی قیمت 847روپے…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم برہم، ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر نوٹس لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کے ثمرات سے بھی آگاہی دی جائے گی جب کہ وزیراعظم مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات دیں گے۔

مزید پڑھیں

رمضان سے قبل اشیاء خورونوش مہنگی ہوگئیں

رمضان المبارک سے قبل ملک میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو گئیں۔ اپریل کے مہینے میں دالیں، بیسن، پھل اور انڈوں سمیت کئی اشیاء کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ ادراہ شماریات نے فہرست جاری کردی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد کم ہوئی تاہم اپریل 2019 سے اپریل 2020 تک مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہی جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 11.22 فیصد رہی۔ اپریل میں دال مسور 27.54 فیصد اور دال مونگ 23.11…

مزید پڑھیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں 39 روپے فی کلو تک اضافہ

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی 39 اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں 27 روپے فی کلواضافہ کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کا باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گھی کی قیمت میں 39 روپے فی کلوجب کہ آئل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد برانڈڈ گھی فی کلو200 روپے سے بڑھ کر239 کا جب کہ آئل 214 سے بڑھ کر 241 روپے کلو تک کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ…

مزید پڑھیں