نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پر دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ سے کل تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو وارنٹ گرفتاری لندن کاؤنٹی کورٹ کے ذریعے انکی رہائش گاہ پہنچانے میں کتنا وقت درکار ہو گا۔

مزید پڑھیں

نواز شریف غیرت کھائیں اور خود ہی وطن واپس آجائیں، شہزاد اکبر

وفاقی مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسلام آبادہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف کی واپسی کیلئے اقدامات اور تحریک کے اعلان سے متعلق سوال پر کہاکہ لیڈر کے بغیر کونسی تحریک ہوتی ہے؟نواز شریف غیرت کھائیں اور خود ہی وطن واپس آجائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہزاد اکبر نےکہاکہ حکومت کا موقف تھا کہ ایشورٹی بانڈز پر نواز شریف کو باہر جانے دیا جائے، عدالت نے حکم دیا کہ ایشورٹی بانڈ کی بجائے شخصی ضمانت پر باہر جانے دیا جائے۔ اگر نواز شریف کے سات آٹھ ارب کے ایشورٹی بانڈ جمع ہوتے تو خود بخود واپس آتے۔

مزید پڑھیں

ھماری جدوجہد عمران کو لانے والوں کے خلاف ہے، نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ دور ہوتے ہوئے بھی اچھی طرح جانتا ہوں کہ وطن عزیز کن حالات سے گزر رہا ہے۔ عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ پاکستان کو درپیش تمام مسائل کی بنیادی وجہ صرف ایک ہے کہ جمہوری نظام سے مسلسل محروم رکھا گیا ہے، جمہوری نظام میں عوام کی روح ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کے دور حکومت میں غربت کم، حکومت کا اعتراف

قومی اسمبلی میں وزارت منصوبہ بندی نے تحریری جواب میں نواز شریف کے حالیہ دور حکومت میں غربت کی شرح کم ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سال 2016 میں غربت کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں

نواز شریف قوم کا اثاثہ ہیں انکی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مسلم لیگ ن

مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے قائد میاں محمد نواز شریف کی زندگی اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور ان سے علاج مکمل کرانے کے بعد ہی وطن واپس آنے کی درخواست کی۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے میاں محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پریس کانفرنس کی جس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا ثنااللہ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

احتساب عدالت:نواز شریف اشتہاری ہیں یا نہیں، فیصلہ موخر

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ 9 ستمبر موخر کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،نواز شریف اور دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری

چئیر مین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، نیب نے نواز شریف اور دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دیدی۔   تفصیلات کے مطابق چئیر مین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شہباز شریف، سرتاج عزیز، رانا محمد اقبال سمیت دیگر کیخلاف انکوائرئ کی منظوری دے دی گئی۔   نیب ایگزیکٹو بورڈ کے جاری اعلامیے میں سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر حامد رشید کےخلاف بھی انکوائری کی منظوری، سابق ایم پی اے شیخ اعجازاحمد کےخلاف…

مزید پڑھیں

نواز شریف کی ضمانت کا آج آخری روز

Nawaz Sharif-Pakistan Muslim League

اسلام آباد: علاج کے لیے لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ضمانت کا آج آخری روز ہے۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کے ضمن میں انہیں 8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت آج ختم ہو رہی ہے۔ میاں نواز شریف کو نومبر میں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اکتوبر کو آٹھ ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کی تھی۔ 13 نومبر کو…

مزید پڑھیں