مریم نواز کی آرمی چیف سے نوازشریف کےنمائندے کی ملاقات کی تردید

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کےکسی نمائندے نےآرمی چیف سےملاقات نہیں کی۔
صحافی نےپوچھا پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات پرکیاکہیں گے؟ میری اطلاع کےمطابق پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات گلگت بلتسان ایشو پر ہوئی ہے مگرجوکچھ کہنا تھا پارلیمنٹ میں بلا لیتے فیصلے جی ایچ کیو میں نہیں پارلیمنٹ میں ہونے چائیے۔

مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس: آصف زرداری پر فردِ جرم عائد، نوازشریف اشتہاری قرار

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پرفرد جرم عائد کر دی جبکہ عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی۔

مزید پڑھیں

مریم نواز نے کس بات پر نواز شریف سے ضد لگا لی؟

نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کے مکمل ہوتے ہی پاکستان واپس آئیں گے۔ نواز شریف اور میرے اوپر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، اگر نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو سکتا ہے تو کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی عدالت کو جلد پاکستان واپسی کی یقین دہانی

نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو صحت یابی کے فوری بعد پاکستان واپسی کی یقین دہانی کرا دی۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی۔درخواست میں سابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وباء کے باعث لندن میں علاج تاخیر کا شکار ہوا، ڈاکٹرز نے تاحال پاکستان سفر کی اجازت نہیں دی۔ ڈاکٹرز نے صحت یابی کے بعد اجازت دی تو پہلی فلائیٹ سے پاکستان آؤں گا۔

مزید پڑھیں

توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزرائے اعظم اور سابق صدر کو کل طلب کر لیا گیا

اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کو کل طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکاونٹس کے ذریعے کی۔ آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں…

مزید پڑھیں

بلاول سے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Ahsan-Iqbal-PPP-Bilawal Bhutto-Meeting

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں نے آج پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال اور ایاز صادق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لیگی رہنماؤں نے چیئرمین پی پی پی سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سلیکٹڈ کہنے پر شکوہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ…

مزید پڑھیں

ڈاکٹر عدنان پر حملہ نواز شریف کا علاج روکنے کی کوشش ہے: شہباز شریف

Dr Adnan-Shahbaz Sharif

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان پر ہونے والے حملے کو ان کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان پر حملہ نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔ حملے کاانداز بتا رہا ہے کہ یہ منظم اور سوچی سمجھی واردات ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان پر حملےکی رپورٹ درج کروائی جاچکی ہے اور ہمیں امید ہے لندن پولیس اس…

مزید پڑھیں

شہباز شریف کی گارنٹی پر نواز شریف ملک سے باہر گئے: فواد چوہدری

Fawad-hussain-chauhdry

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گارنٹی پر نواز شریف ملک سے باہر گئے۔ سابق وزیراعظم واپس نہیں آتے تو پنجاب حکومت لیگی صدر کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کرے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی یوب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کابینہ نے نواز شریف کی روانگی عدالتی فیصلوں کے مطابق رقم سے مشروط کی۔ عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر انہیں باہر جانے دیا۔ نواز شریف واپس نہیں آ رہے۔ عدالت سے شہباز شریف کی…

مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس ؛ دو سابق وزرائے اعظم، سابق صدر اور مجید فیملی ملزمان نامزد

Accountability and Anti Terrorism Court Islamabad

جعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیب نے توشہ خانہ سے لی جانے والی گاڑیوں کی جعلی بینک اکاونٹس سے ادائیگی پر نیا ریفرنس دائر  کردیا ہے۔ اس ریفرنس میں نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور  یوسف رضا گیلانی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نیب نے فرزانہ راجہ اور دیگر 18 ملزمان کے خلاف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس بھی دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس میں الزام لگایا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی نے غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل…

مزید پڑھیں

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے انکار کر دیا

Nawaz Sharif-Pakistan Muslim League

لاہور: پنجاب کابینہ نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کر دیا۔ لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کر دیا ہے۔ نواز شریف کی طرف سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی نے آج کابینہ کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔ کابینہ کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ…

مزید پڑھیں

نوازشریف کی لیگل ٹیم سےمیڈیکل رپورٹ کےحوالےسےوضاحت مانگی ہے؛ شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاون خصوصی برائےاحتساب شہزاد اکبرکہتےہیں نیب آرڈینینس چارماہ تک موجودہےاس کے بعد توسیع بھی ہوسکےگی ،قوانین پارلیمنٹ سےمنظورکرانے کی کوشش کررہے ہیں نوازشریف کی لیگل ٹیم سےمیڈیکل رپورٹ کےحوالےسےوضاحت مانگی ہے جواب ملنےپرحکمت عملی بنائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورٹ رپورٹرزایسوسی کی نومنتخب کابینہ تقریب حلف برداری میں معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نےکہا نوازشریف کےپلیٹلیٹس سےمتعلق جواب مانگا ہےمیڈیکل بورڈ کونوازشریف کاجواب ملےگا توحکومت اپنا لائحہ عمل اپنائےگی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھیجی ہیں اس میں کچھ نہیں شہزاد اکبرکاکہناتھا نیب کی ریکوری میں بہترآئی ہے،نیب کےقوانین…

مزید پڑھیں

والد کی عیادت کے لیے باہر جانے دیا جائے، مریم نواز نے ایک اور درخواست دائر کر دی

لاہور: مریم نواز نے والد کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کےلیے ایک اور درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس کو بھی لف کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے ۔  نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں میں انکے امراض میں مزید اضافہ…

مزید پڑھیں

نواز شریف کی طبی رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئیں

Nawaz Sharif-Pakistan Muslim League

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کروا دی گئی ہیں۔ ان رپورٹس میں نواز شریف کے معالج نے صحت مند ہونے تک نواز شریف کے برطانیہ میں رہنے کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرا دی گئی ہیں۔ نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں 4 مختلف رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں۔ ان طبی رپورٹس میں نوازشریف کے صحت مند ہونے تک برطانیہ میں رہنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹس…

مزید پڑھیں

ملک کے طاقتور ترین بیوروکریٹ فواد حسن فواد دوران قید ریٹائر ہو گئے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اور ملک کے ایک انتہائی طاقتور سمجھے جانے والے بیوروکریٹ فواد حسن فواد کل  14 جنوری 2020 کو ریٹائرڈ ہو  گئے، لیکن اپنی زندگی کا یہ سنگ میل  انہوں نے  جیل میں دیکھا۔ فواد حسن فواد پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 22 ویں گریڈ کے افسر  تھے اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ہونے کے ناطے اس طاقتور عہدے پر وہ ڈیفیکٹو پرائم منسٹر بھی کہلاتے تھے۔ فواد حسن فواد نومبر 2015 سے جون 2018  تک وزیر اعظم آفس میں…

مزید پڑھیں

آرمی ترمیمی ایکٹ؛ نواز شریف کا مبینہ خط سامنے آ گیا

Nawaz Sharif-Pakistan Muslim League

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے منظر عام پر آنے والے ایک مبینہ خط میں انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے منظور کیے گئے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر پارٹی کو اہم ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ نجی ٹیلی ویژنز پر آنے والی رپورٹس کے مطابق لندن روانگی کے بعد نوازشریف نے اپنے پہلے مبینہ بیان میں خواجہ آصف کو تحریری ہدایات جاری کیں ہیں اور کہا کہ اہم بل 24 یا 48 گھنٹوں میں منظور نہیں کیے جاتے، لہٰذا آرمی ایکٹ ترمیمی…

مزید پڑھیں

وزیراعظم کا ممکنہ دورہ ڈیوس، اخراجات کی تفصیل سامنے آ گئی

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس پر اٹھنے والے ممکنہ اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے ان اخراجات کی مکمل تفصیلات ٹوئیٹر ہر شئیر کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کیلئے ضروری نہیں کہ قومی خزانے سے اربوں لٹائے جائیں۔ دورہ ڈیوس کی ممکنہ تفصیلات بتاتے…

مزید پڑھیں

نیب ترمیمی آرڈیننس؛ زرداری، نواز شریف کے مستفید ہو نے کا امکان

National Accountability Bureau

اسلام آباد: صدر مملکت کی منظور کے بعدوفاقی حکومت کی جانب سے نیب آرڈیننس 2019 جاری کردیا گیا ہے جس کے باعث نہ صرف بہت سے مقدمات متاثر ہوں گے بلکہ  نیب کے دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے۔ اس آرڈیننس کے ذریعے نہ صرف کاروباری افرادبلکہ سیاسی قیادت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعےایک بڑی تعداد میں موجودہ اور سابقہ عوامی عہدے داروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔ سیاست دانوں کی فہرست میں   سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم…

مزید پڑھیں

رانا ثناء اللہ ابھی بھی ملزم ہیں: شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ تاثر یہ دیا جا رہا ہے  کہ رانا ثنا اللہ شاید بری ہوگئے ہیں۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ رانا ثنا اللہ ابھی بھی ملزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اس بات کا بھی مذاق اڑایا گيا کہ جان اللہ کو دینی ہے۔ جب آپ کہتے ہیں کہ جان اللہ کو دینی ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے حلف اٹھانا۔ انہوں نے کہا…

مزید پڑھیں