کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، مزید 40 افراد جاں بحق

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 306 کیسز اور 40 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ ایک ہزار 418 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 963 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا کے شدید وار جاری، مزید 59 افراد جاں بحق

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 افراد جاں بحق

احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی اموات بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

کورونا کی دوسری لہر: پاکستان میں فعال کیسز 38 ہزار سے تجاوز کر گئے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور پاکستان میں بھی اس میں شدت آتی جارہی ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا جاچکا ہے جبکہ کیسز اسی رفتار سے بڑھنے پر مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔
ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہے جس میں سے 3 لاکھ 30 ہزار 885* صحتیاب ہوئے ہیں جو تقریباً 88 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد **7 ہزار 696 تک پہنچ گئی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 756 کیسز اور 34 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ ایک ہزار 57 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 348 تک پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔
تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی تھی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا تھا۔
جس کے بعد ستمبر کے وسط سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے اور یومیہ کیسز جو سیکڑوں میں اور اموات جو درجن سے بھی کم ہونا شروع ہوئی تھیں وہ بالترتیب اب ہزاروں اور درجنوں میں پہنچ چکی ہیں۔
آج 23 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔
سندھ
صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 102 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 329 تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 13 افراد ایسے تھے جو اس عالمی وبا کے باعث انتقال بھی کرگئے اور یوں یہ تعداد 2 ہزار 829 تک جا پہنچی۔
پنجاب
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 498 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 508 ہوگئی۔
صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 13 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 861 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 502 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 44 ہزار 599ہوگئی۔
اس کے علاوہ 2 افراد لقمہ اجل بنے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 327 پر جا پہنچی۔
بلوچستان
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 810 تک پہنچ گئے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح مجموعی تعداد 161 پر برقرار ہے۔
اسلام آباد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 449 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہزار 18 ہوگئی۔
دارالحکومت میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق بھی ہوا جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 279 ہوگئیں۔
آزاد کشمیر
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 123 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 6 ہزار 123 ہوگئی۔
آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 144 تک جا پہنچی۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں وبا کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 542 ہوگئی۔
علاقے میں ایک فرد کا انتقال بھی ہوا، جس کے بعد گلگت بلتستان میں مجموعی اموات 95 ہوگئیں۔
صحتیاب افراد
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 57 افراد شفایاب ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہوگئی۔
مجموعی صورتحال
ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:
مصدقہ کیسز:376929
صحتیاب: 330885
اموات: 7696
فعال کیسز: 38348
ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 329 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 508 تک پہنچ چکی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 44 ہزار 599 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 810 ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 27 ہزار 18 ، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 123 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 542 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:
سندھ: 2829
پنجاب: 2861
خیبرپختونخوا: 1327
بلوچستان: 161
اسلام آباد: 279
آزاد کشمیر: 144
گلگت بلتستان: 95

مزید پڑھیں

کورونا کی دوسری لہر شدید ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں 42 افراد جاں بحق

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 603 ہو گئی جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری،18 افراد مزید جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کرونا سے 18 افراد انتقال کر گئےہیں،

مزید پڑھیں

راول پنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز

قبل ازیں پنجاب کے سیکریٹری صحت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے 6 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، جس میں ملتان، راول پنڈی، بہاولپور، لاہور اور سرگودھا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

کورونا کی دوسری لہر،وزارت تعلیم نے اپنی تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں

وزارت تعلیم نے تجویز دی کہ 24 نومبر سے پرائمری اسکولز بند کر دیے جائیں، 2 دسمبر سے مڈل اسکولز بند کیے جائیں اور 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکولز بند کیے جائیں۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری، مزید 33 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر سے ریکارڈ ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے جب کہ ریکارڈ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار سے زائد ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

مزید پڑھیں

انڈور ہالز پر پابندی،این سی او سی کے مجاز افسر کی عدالت میں طلبی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انڈور ہالز پر کورونا کی وجہ سے پابندی لگانے کے خلاف درخواست میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس جاری کردیا

مزید پڑھیں

این سی او سی کورونا کے متعلق اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے، این سی او سی نے مزارات، سیمینا اور تھیٹرز فوری بند کرنے کی ہدایت اوربڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کر دی۔

مزید پڑھیں

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا جائزہ اجلاس

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی شرح مثبت میں حالیہ اضافے اور قومی رابطہ کمیٹی کے بعد کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، مزید 923 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے مختلف پابندیاں بھی عائد کردی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں

کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 376 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر کورونا کیسز 15 ہزار سے تجاوز کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 317 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

مزید پڑھیں

کورونا کی دوسری لہر، فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں27 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے مجموعی کیسز 3 لاکھ 35 ہزار 93 ہو گئے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا کیسز 12 ہزار سے تجاوز کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

مزید پڑھیں

کورونا کی دوسری لہر : ملک بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 695 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 695 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

مزید پڑھیں