پاکستان کا کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 150 ملین ڈالرز گرانٹ کی منظوری

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 150 ملین ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ کورونا ویکسین پہلے مرحلے میں ایک کروڑ ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

اینٹی باڈیز ٹیسٹ: اب پتا لگائیے کہ آپکو کبھی کورونا ہوا تھا یا نہیں

انگلینڈ: حکام  وزارت صحت نے ایک ایسے ٹیسٹ کی منظوری دی ہے جس سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ کسی شخص کو کبھی کورونا انفیکشن ہوا تھا یا نہیں۔ اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کا کہنا ہے سوٹزرلینڈ کی دوا ساز کمپنی روش کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ ٹیسٹ کورونا کے علاج میں انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔ ٹیسٹ انسان کے جسم میں وہ اینٹی باڈیز تلاش کرتا ہے جن سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کبھی ان کے جسم نے اس وائرس کا…

مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا کے وار، فرنٹ لائن فائیٹرز غیر محفوظ

حفاظتی سامان کی قلت یا انتظامی نااہلی، کورونا میں مبتلا ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر وزارت قومی ہیلتھ کی رپورٹ میں حیران کُن اعداد و شمار سامنے آگئے۔ وزارت صحت کے مطابق مُلک میں مجموعی طور پر 376 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 152 ہیلتھ کیئر ورکرز آئسولیشن، 132ہسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ 87 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔ مُلک بھر میں اب تک 181ڈاکٹرز، 55نرسز اور 140 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا میں متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل ماسک کی برآمد کی اجازت دے دی

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل ماسک برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل ماسکس برآمد کرنے کی اجازت وزارت صحت کی وضاحت کے بعد دی گئی۔ مشیر تجارت رزاق داوَد نے ٹیکسٹائل ماسکس برآمد کرنے کی تصدیق کر دی۔ خیال رہے سرجیکل اور این 95 ماسکس کی برآمد پر پابندی بدستور رہے گی جبکہ ٹیکسٹائل ماسکس کی برآمد میں مشکلات پر فیڈرل بورڈ آف ریونی(ایف بی آر) اور وزارت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے…

مزید پڑھیں

پی ایم ڈی سی کا اہم ریکارڈ ، لیپ ٹاپس اور ہارڈ ڈسک غائب

اسلام آباد:پی ایم ڈی سی کی جانب سے ان کے اہم ریکارڈ ، لیپ ٹاپس اور ہارڈ ڈسک غائب ہونے کا انکشاف  ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین نے اپنے اہم ریکارڈ ، لیپ ٹاپس اور ہارڈ ڈسک غائب ہونے کی تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے پی ایم ڈی سی کی بحالی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا ریکارڈ غائب پایا گیا۔ مختلف ڈیپارٹمنٹس کی چابیاں ، تین لیپ ٹاپ ، ہارڈ ڈسک اور وائی فائی…

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی: اقوام متحدہ کی جانب سے خوشی کی نوید

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے اور ملک پراس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کے لیے پاکستان کو بھی اپنی انسانی ہمدردی کی اپیل میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینیٹریٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان جولین فریڈرک مورکام ہارنیس نے پیر کو دفترخارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران پاکستان کی وزارت صحت اور نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے اس تجویز میں شامل ہونے کے لیے مشترکہ تجاویز طلب کی۔ شاہ محمود…

مزید پڑھیں

ایران: کورونا سے بچنے کے لیے زہریلا کیمیکل پینے سے 300 افراد ہلاک

ایران میں کورونا وائرس سےبچنےکے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مسلسل ممنوعہ کیمیکل پی رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بتائے جانے والے اس طریقہ علاج پر عمل کرنے سے اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ رپورٹس کےمطابق حکام کے منع کرنےکے باوجود بڑی تعداد میں شہری میتھانول نامی صنعتی کیمیکل پی رہے ہیں اور اب تک ممنوعہ کیمیکل پینے سے 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک ہزار کے قریب کی حالت خراب ہے ۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: جرمنی کے 60 لاکھ ماسک کینیا ایئر پورٹ سے گم

Corona-Masks

جرمن کسٹم حکام نے کہا ہے کہ طبی عملے کی حفاظت کے لیے آرڈر کیے گئے 60 لاکھ سے زائد ماسک کینیا ایئرپورٹ سے غائب ہوگئے۔ جرمن حکام کے مطابق وہ غائب ہونے والے 60 لاکھ ماسک کی برآمدگی کے لیے تحقیقات کررہےہیں۔ دوسری جانب کینیا کے ہوائی اڈے کی اتھارٹی (کے اے اے) کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات میں ابھی تک کچھ نہیں ملا ہے۔ واضح رہے کہ جرمن کسٹم حکام نے ایف ایف پی 2 ماسک جو 90 فیصد سے زیادہ زرات کو فلٹر کرتے ہیں  کے…

مزید پڑھیں

پاکستان میں چینی سفارت خانے کا بڑا بیان

چینی سفارتحانے کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ چینی وفارتکاروں نے دعوے کیا کہ ہواوے نے کویوڈ 19 کے خلاف جنگ میں وزارت صحت کو ویڈیو کانفرنس کا نظام دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیکما فاونڈیشن اورعلی بابا فاونڈیشن کی جانب سے این 95 اور سرجیکل ماسکس عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ جیکما فاونڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام این 95 اور سرجیکل ماسک والا طیارہ آج کراچی پہنچے گا۔

مزید پڑھیں

پی ایم ڈی سی کی عمارت کو سیل کرنے پر سیکرٹری صحت وغیرہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: پی ایم ڈی سی کی عمارت سیل کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ وزارت کے جن صاحب نے سلطان راہی بن کرعمارت کو تالہ لگایا۔یہ انہیں زیب نہیں دیتا۔ وزارت صحت اتنی نااہل ہے کہ کیماڑی میں گیس سے لوگ کیسے مرے اندازہ نہیں لگا سکی۔ ابھی اس نے کرونا وائرس سے بھی لڑنا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کیاحکومت کوسمجھانے والا کوئی نہیں۔ انہیں اندازہ نہیں کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔ ایک…

مزید پڑھیں

پاکستان نے تمام اقسام کے گوشت،جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر فوری پابندی لگا دی

اسلام آباد: پاکستان نے تمام اقسام کے گوشت، جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر فوری پابندی لگا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق وزارت صحت کی ہدایت پر وزارت تجارت نے تمام اقسام کے گوشت، جانوروں اور پرندوں کی درآمدپر فوری پابندی لگا دی ہے۔ اس حوالے سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کوارنٹین ڈیپارٹمنٹ کوبھی لیٹر جاری کر دیا ہے تاکہ اس آرڈر پر فوری عمل کیا جا سکے۔حکام کے مطابق اس پابندی کے نتیجے میں چین سے درآمد ہونیوالی…

مزید پڑھیں