مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہے، دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی کا بڑھنا خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرات کا باعث ہو سکتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی انتہائی خراب صورتحال میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لینا ہو گا، اگر دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی بڑھتی ہے تو وہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرات کا باعث ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ میں کشمیر پر بات کریں گے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ریکوڈک کے معاملے میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کورونا کی وجہ سے جب معیشت دباؤ میں ہے ان حالات میں یہ پاکستان کے لیے بڑاریلیف ہے، وزیراعظم عمران خان 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی کےاجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پربات کریں گے۔

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیر خارجہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ کو دورہ ماسکو اور شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ان کے روسی ہم منصب سرگئ لیوروف نے دی۔

مزید پڑھیں

افغانستان میں پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں طالبان کے دوحہ میں قائم سیاسی دفتر کے ڈائریکٹر ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھم افغانستان میں مسائل کی موجودگی کے باوجود مستقبل قریب میں اہم پیشرفت کے لیے پرامید ہیں اور ھمیں امید ہے کہ کوئی صحیح راستہ نکل آئے گا۔

مزید پڑھیں

شیریں مزاری وزارتِ خارجہ پر برس پڑیں

شیریں مزاری نے کہا کہ ہم سفارتی کاری کے پرانے طریقوں پر انحصار کر رہے ہیں، امریکی صدر ساری ڈپلومیسی ٹوئٹر پر کر رہا ہے، لیکن ہمارے وزرا اپنے پرتعیش ہوٹل سے باہر نہیں جاتے، اپنے کپڑوں پر بل نہیں پڑنے دیتے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کا نیا نقشہ تقسیمِ برصغیر کے تحت واضح کیا : شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال اقوام متحدہ کے منتخب صدر جنرل اسمبلی کے سامنے رکھی ہے، جبکہ وزیراعظم نے بھی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی آگاہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 75ویں اجلاس کے صدر وولکن بوزکر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے نو منتخب صدر جنرل اسمبلی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور اس حوالے سے…

مزید پڑھیں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا ایل او سی کا دورہ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا عسکری حکام کے ہمراہ ایل او سی سیکٹر چری کوٹ کا دورہ،وزیر خارجہ کہتے ہیں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے آج ایل او سی کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ کیا، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور عسکری حکام…

مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کے نئے صدر پیر کو پاکستان آئیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر پیر کو پاکستان آ رہے ہیں، انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔   وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر پیر کو پاکستان آرہے ہیں، ان سے ملاقٹوں میں انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔   وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا…

مزید پڑھیں

وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں ،عالمی قرضوں میں بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کوششیوں سے پاکستان کو عالمی قرضوں میں بڑا ریلیف مل گیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف سے ترقی پذیرملکوں کے لیے رعایت کی اپیل کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ اس بارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ایک سال کے لیے قرض ریلیف مل گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سےترقی پذیرملکوں کی معیشت پر زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے…

مزید پڑھیں

ایلس ویلز کا ڈینیل پرل قتل کیس سے متعلق عدالتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار

امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 برس قید میں تبدیل کیے جانے پر امریکا نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکا کی پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور بیوروایلس ویلز کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ دہشت گردی سے متاثر افراد کی توہین ہے۔ ایلس ویلز کہتی ہیں کہ صحافی کے اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ اس کے علاوہ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے…

مزید پڑھیں

پی آئی اے فلائیٹ آپریشن جزوی بحالی کی طرف گامزن

حکومت کی جانب سے جزوی طور پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت کے بعد پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر امور ہوا بازی غلام سرور خان کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعظم عمران خان نے پروازوں کی بحالی کی منظوری دی تھی۔  کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں آج ٹورنٹو کے لیے روانہ ہورہی ہیں۔ کراچی اورلاہورائیرپورٹس سے 600 مسافر کینیڈا کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، لاہور سے پی کے…

مزید پڑھیں