حکومت نے آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
شعیب دستگیر پنجاب کے پانچویں آئی جی ہیں جنہیں تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران تبدیل کیا ہے۔

مزید پڑھیں

خوشاب میں سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے جوان ریلیف کے کاموں کے لیے خوشاب پہنچ گئے۔
پاک فوج لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ سے تعاون کرے گی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد سمیت پنجاب میں سی این جی کی قیمت ساڑھے 7 روپے فی کلو کم کردی گئی۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں کمی کے بعد سی این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔   غیاث پراچہ کے مطابق قیمت میں کمی کی بعد اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت 64 روپے 50 پیسےفی کلو کردی گئی ہے۔   چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور…

مزید پڑھیں

ملک بھر سے ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایک دن میں ریکارڈ 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوئے 78 افراد جاں بحق بھی ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 29 ہزار647 ہو گئی، پنجاب میں 27 ہزار 850، خیبرپختونخوا 10 ہزار 485، بلوچستان 4 ہزار 514، اسلام آباد 2 ہزار 893، گلگت بلتستان 738 اور آزاد کشمیر میں 271 متاثرین زیر علاج ہیں۔ ملک…

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72 ہزار 460 تک جا پہنچی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جن کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72ہزار 460 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2964 نئے ایکٹیوکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 60 افراد انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1543 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔…

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 66 ہزار 457 ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے جن کے مطابق ملک بھر میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 66 ہزار457 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد اوراموات میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 78اموات ہوئیں، ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد  1395 ہو چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں سب سےزیادہ 445 اموات ہوئیں، پنجاب میں439 ،سندھ میں427 ،بلوچستان میں 46 اموات ہوئیں، اسلام آباد میں 23 اور گلگت…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: ایک دن میں 57 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: کورونا کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ ایک دن میں ریکارڈ 57 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 636 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 931 نئے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2 ہزار 636 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 309…

مزید پڑھیں

کیا آپ ذائقے دار ٹڈی دل کھانا چاہیں گے؟

ٹڈی دل کا نام سنتے ہی مختلف رنگوں کے کیڑے کا خیال آجاتا ہے اور ایک جھرجھری سی آجاتی ہے کوئی وقت ہوتا تھا کہ تھر کے ریگستانوں میں ٹڈی دل کو ڈھونڈا جاتا تھا کیوں کہ وہاں یہ شوق سے کھائی جاتی تھی اور تحفے کے طور پر بھی سندھ اور ملک کے دور دراز علاقوں میں بھیجی جاتی تھی اور مختلف طریقوں سے اسکو بنایا جاتا تھا جس میں ہلکے گھی کے ساتھ تڑکہ اور مرچ مسالے والی ٹڈی پسند کی جاتی تھی اور 6 ماہ سے 8…

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 61 ہزار227 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 61 ہزار227 ہوگئی۔ زیرعلاج مریضوں میں سے 565 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 76 نئےکیسزکے ساتھ ساتھ 36 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکےتازہ اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار687 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 76 افراد کے کورونا ٹیسٹس پازیٹو آئے۔ نئے اعداد شمار کے مطابق سندھ 24 ہزار 206 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پنجاب 22 ہزار37 ،خیبرپختونخوا 8 ہزار483 ،بلوچستان 3 ہزار616 ،گلگت بلتستان 651، اسلام آباد…

مزید پڑھیں

ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے،این ڈی ایم اے

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔بلوچستان میں 31، خیبر پختونخوا میں 11، پنجاب میں 12 اور سندھ میں 7 اضلاع متاثر ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن تاحال جاری ہےگزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 3 لاکھ 25 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جس میں…

مزید پڑھیں

عالمی وبا کے حملے جاری, ایک ہی دن میں 1446 افراد شکار ہوگئے

اسلام آباد:عالمی وباء کورونا وائرس سے ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، سندھ اور پنجاب میں سب سے زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے۔ ایک دن میں مزید 28 افراد زندگی کی بازی ہار گے۔ ایک ہزار 446 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 ہزار 491 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گیے۔ سب سے زیادہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ہزار 507 ہو گئی۔ پنجاب میں 21 ہزار 118،…

مزید پڑھیں

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے جن کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ جبکہ 2 ہزار 603 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونی والی اموات ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔ ملک بھر میں 50 افراد جان کی بازی…

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد سے ہی پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں اور مریض تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 17 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 48 ہزار91 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 17 ہزار 382، سندھ 18 ہزار 964، خیبر پختونخوا 6 ہزار 815 اور بلوچستان…

مزید پڑھیں

کورونا کے حملے جاری، ایک دن میں مزید 1932 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: عالمگیر وباء کورونا کے ایک دن میں مزید 1932 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 46 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گے۔ ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 ہزار 898 تک پہنچ گئی۔ اب تک 985 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1932 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ سندھ میں سب سے…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں نرمی سے پھیلاؤ میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا

Corona Virus

اسلام آباد: لاک ڈاؤن میں نرمی پاکستانیوں کے گلے پڑ گئی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ صرف سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 841 پاکستانیوں کو کورونا نے ڈس لیا جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار966 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن کے دوران 36 افراد جان سے جا چکے ہیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 939 ہوگئی ہے۔ کورونا مریضوں کی…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی، 903 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 اور اموات کی تعداد 903 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار 125 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 15 ہزار 446 ،سندھ میں 16 ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 6…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 430 نئے کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد 37218 ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ جسکے مطابق ملک بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 430 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعدار و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 تک پہنچ گئی کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 26 ہزار 260 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 460 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر 10 ہزار…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 35 ہزار 788 تک جا پہنچی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جن کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 788 تک جا پہنچی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 323 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13341، پنجاب میں 13561…

مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا کے وار تیز،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 140 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32 ہزار 81 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار  140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ دنیا کے20 ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 706ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 189 افراد صحت یاب، مجموعی طور پر 8 ہزار 212 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 480، پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 11 ہزار…

مزید پڑھیں