پشاور میں پی ڈی ایم نے حکومتی اجازت کے بغير ہی جلسے کے لیے پنڈال سجا لیا

ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے پشاور میں جلسے کے لیے پنڈال سجالیا ہے۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ میں بم دھماکے سے سے 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کوئٹہ : ہزار گنجی کے شالکوٹ تھانہ کی حدود میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکے سے کم از کم 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔
دوسری طرف کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا احتجاجی جلسہ جاری ہے، جس سے اپوزیشن رہنماؤں کا خطاب جاری ہے۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ اور پشاور میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، الرٹ جاری

کوئٹہ اور پشاور میں ممکنہ دہشت گردی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ نیکٹا کے مطابق اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے

مزید پڑھیں