کورونا کی دوسری لہر: پاکستان میں فعال کیسز 38 ہزار سے تجاوز کر گئے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور پاکستان میں بھی اس میں شدت آتی جارہی ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا جاچکا ہے جبکہ کیسز اسی رفتار سے بڑھنے پر مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔
ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہے جس میں سے 3 لاکھ 30 ہزار 885* صحتیاب ہوئے ہیں جو تقریباً 88 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد **7 ہزار 696 تک پہنچ گئی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 756 کیسز اور 34 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ ایک ہزار 57 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 348 تک پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔
تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی تھی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا تھا۔
جس کے بعد ستمبر کے وسط سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے اور یومیہ کیسز جو سیکڑوں میں اور اموات جو درجن سے بھی کم ہونا شروع ہوئی تھیں وہ بالترتیب اب ہزاروں اور درجنوں میں پہنچ چکی ہیں۔
آج 23 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔
سندھ
صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 102 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 329 تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 13 افراد ایسے تھے جو اس عالمی وبا کے باعث انتقال بھی کرگئے اور یوں یہ تعداد 2 ہزار 829 تک جا پہنچی۔
پنجاب
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 498 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 508 ہوگئی۔
صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 13 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 861 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 502 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 44 ہزار 599ہوگئی۔
اس کے علاوہ 2 افراد لقمہ اجل بنے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 327 پر جا پہنچی۔
بلوچستان
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 810 تک پہنچ گئے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح مجموعی تعداد 161 پر برقرار ہے۔
اسلام آباد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 449 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہزار 18 ہوگئی۔
دارالحکومت میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق بھی ہوا جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 279 ہوگئیں۔
آزاد کشمیر
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 123 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 6 ہزار 123 ہوگئی۔
آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 144 تک جا پہنچی۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں وبا کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 542 ہوگئی۔
علاقے میں ایک فرد کا انتقال بھی ہوا، جس کے بعد گلگت بلتستان میں مجموعی اموات 95 ہوگئیں۔
صحتیاب افراد
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 57 افراد شفایاب ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہوگئی۔
مجموعی صورتحال
ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:
مصدقہ کیسز:376929
صحتیاب: 330885
اموات: 7696
فعال کیسز: 38348
ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 329 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 508 تک پہنچ چکی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 44 ہزار 599 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 810 ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 27 ہزار 18 ، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 123 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 542 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:
سندھ: 2829
پنجاب: 2861
خیبرپختونخوا: 1327
بلوچستان: 161
اسلام آباد: 279
آزاد کشمیر: 144
گلگت بلتستان: 95

مزید پڑھیں

پشاور میں پی ڈی ایم نے حکومتی اجازت کے بغير ہی جلسے کے لیے پنڈال سجا لیا

ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے پشاور میں جلسے کے لیے پنڈال سجالیا ہے۔

مزید پڑھیں

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ : پشاور انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ذرائع کے کے مطابق پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےعوامی اجتماعات سے گریزاختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری،18 افراد مزید جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کرونا سے 18 افراد انتقال کر گئےہیں،

مزید پڑھیں

جلسے جلوس پر پابندی عائد، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے شکل تبدیل کرلی ہے اور تیزی سے پھیل رہا ہے اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھرجائیں گے۔

مزید پڑھیں

اسکولز بند نہیں ہونگے، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے پنجاب میں اسکولوں کی بندش کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہیں ہونگے۔ دوسری جانب آج ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کےاجلاس میں ملک بھر میں کہیں بھی تعلیمی ادارے فی الحال بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

این سی او سی کورونا کے متعلق اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے، این سی او سی نے مزارات، سیمینا اور تھیٹرز فوری بند کرنے کی ہدایت اوربڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کر دی۔

مزید پڑھیں

اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا جائزہ اجلاس

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی شرح مثبت میں حالیہ اضافے اور قومی رابطہ کمیٹی کے بعد کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں

کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 376 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر کورونا کیسز 15 ہزار سے تجاوز کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 317 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

مزید پڑھیں

کورونا کے بڑھتے کیسز،سینٹ سیکرٹریٹ کی تمام سرگرمیاں معطل

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سینٹ سیکریٹریٹ کے دفاتر کو تین دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینٹ سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

کورونا کی دوسری لہر : ملک بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 695 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 695 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

مزید پڑھیں

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور یونیورسٹی بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فعال کورونا کیسز بڑھنے کے بعد ایک اور یونیورسٹی کو بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے لیے جانے والے نمونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،

مزید پڑھیں

کورونا کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں کورونا کے وار تیز، پمز اسپتال کا عملہ بھی متاثر ہونے لگ گیا

ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال میں متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔پمز اسپتال کے مختلف شعبوں کے 61 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں

کرونا پھر طاقتور ہونے لگ گیا، 24 گھنٹوں میں 19 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 24 ہزار 744 ہوگئی۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں کورونا کے 385 نئے کیسز اور 10 اموات رپورٹ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 385 نئے کیسزاور10 اموات رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق کورونا وبا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 385 نئے کیسزاور10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی کیسز3 لاکھ 19 ہزار317 اوراموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار580 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

کورونا وبا کے دوران امریکی خواتین میں شراب پینے کا رجحان بڑھ گیا

امریکہ میں صحتِ عامہ کے اُمور کے نگران ادارے ‘سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول’ (سی ڈی سی) نے رواں ماہ جاری کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں کرونا وبا کے دوران خواتین نے گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ شراب پی

مزید پڑھیں

مسجد الحرام کو عمرہ زائرین کے لیے کھول دیا گیا

سعودی عرب میں کم و بیش 7 ماہ کے تعطل کے بعد مسجد الحرام کے دروازے عمرے کی ادائیگی کرنے کے لیے آنے والے عازمین کے لیے کھول دیے گئے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق طویل عرصے کی بندش کے بعد حج کے بعد پہلے مرحلے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے عازمین کا پہلا گروہ صبح 6 بجے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے لیے داخل ہوا۔

مزید پڑھیں

سردیوں میں دوبارہ کورونا پھیل سکتا ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سردیوں میں دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام سے عوامی مقامات پر ماسک ہر صورت پہننے اور سماجی فاصلے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں