توشہ خانہ کیس: آصف زرداری پر فردِ جرم عائد، نوازشریف اشتہاری قرار

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پرفرد جرم عائد کر دی جبکہ عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی۔

مزید پڑھیں

سنتھیا رچی کے الزامات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی تردید

سینیٹر رحمان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ’رحمان ملک، امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے من گھڑت، بیہودہ و نازیبا الزامات کے جوابات دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ اور انھوں نے امریکی خاتون کی طرف سے سینیٹر رحمان ملک پر لگائے گئے من گھڑت، بیہودہ و نازیبا الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انھیں مسترد کر دیا ہے۔‘ ترجمان کے مطابق ’امریکی خاتون کی الزامات بدنیتی پر مبنی ہے جس کا مقصد سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، امریکی خاتون…

مزید پڑھیں

توشہ خانہ ریفرنس: سابق وزیر اعظم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ میاں نواز شریف کے جاتی عمرہ پرسمن کی تعمیل کی گئی۔ استدعا…

مزید پڑھیں

توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزرائے اعظم اور سابق صدر کو کل طلب کر لیا گیا

اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کو کل طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکاونٹس کے ذریعے کی۔ آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں…

مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس ؛ دو سابق وزرائے اعظم، سابق صدر اور مجید فیملی ملزمان نامزد

Accountability and Anti Terrorism Court Islamabad

جعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیب نے توشہ خانہ سے لی جانے والی گاڑیوں کی جعلی بینک اکاونٹس سے ادائیگی پر نیا ریفرنس دائر  کردیا ہے۔ اس ریفرنس میں نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور  یوسف رضا گیلانی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نیب نے فرزانہ راجہ اور دیگر 18 ملزمان کے خلاف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس بھی دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس میں الزام لگایا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی نے غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل…

مزید پڑھیں