یوٹیلیٹی اسٹورز کے ایم ڈی اور چیئرمین کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی اور چیئرمین کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی اور چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈکے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، چیئرمین بورڈ سے سرکاری آفس اور گاڑی واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ آفس کو کہا گیا کہ آپ سرکاری گاڑی کے مجاز نہیں، آپ کو صرف اجلاس کے روز آفس استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی نے الزام لگایا کہ چیئر…

مزید پڑھیں

وزیرا عظم نے مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ برائے فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم افضل چن سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین شریک ہوئے۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر موثر کنٹرول اور مہنگائی کے خلاف کم آمدنی والے اور غریب…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم کی جانب سے 7 ارب روپے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں پر فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔ پیکج کے تحت آٹا، چینی گھی اور چار قسم کی دالوں پر 10 سے 30 فیصد تک سبسڈی دی گئی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اس حوالے سے  کہا کہ  وزیر اعظم کا عہد ہے کہ جوں جوں مالی پوزیشن مستحکم ہو گی اسکا ریلیف عوام کو دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایم ڈی…

مزید پڑھیں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 8 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پرائس مذاکراتی کمیٹی کی سمری پیش کی جائے گی۔  38ارب روپے کے نیٹ ہائیڈل پاور پرافٹ کی سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔  اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ اینڈومینٹ فنڈ کیلئے ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی سمری…

مزید پڑھیں